
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد تیل کی کھپت میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونے کا امکان ہے۔
آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 16 جون کے بعد ڈیزل، پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی آئی ہے جس کے بعد یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے کم ہو کر کر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ میں کہا جارہا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہوجائے گی۔ جس سے ملک کا مجموعی امپورٹ بل بھی کم ہو گا، تاہم اس سے خاطر خواہ فرق نہیں پڑےگا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر سالانہ 17 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے تاہم اگر پٹرول و ڈیزل کے استعمال میں یہی رجحان رہا تو اس سے ہمارا امپورٹ بل کم ہوگا اور پاکستان کو ادائیگی کیلئے درپیش مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5petrolkhapat.jpg