
ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رضوان احمد کے ریویو لینے کے فیصلے پر ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کھلاڑی رضوان احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر تھرڈ امپائر سے ریویو لیا جس کے بعد رضوان احمد کے ریویو لینے کے فیصلے پر بابر اعظم کے ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568287594743754753
ایک صارف نے رضوان احمد کے تھرڈ امپائر سے ریویو لینے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: ’ابے کپتان میں ہوں مجھ سے تو پوچھو‘
https://twitter.com/x/status/1568288031500808194
ایک ٹویٹر صارف نے ردعمل میں بھارتی اداکار پریش راول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی فلم انداز اپنا اپنا کا ڈائیلاگ لکھا کہ: تیجا میں ہوں، مارک ادھر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1568286596461645825
ایک اور ٹویٹر صارف نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: بابر اعظم کے والد نے کہا تھا کہ رضوان اور بابر ایک ہی ہیں! رضوان احمد کی جانب سے لیے گئے ریویو پر سری لنکن کھلاڑی ناٹ آئوٹ قرار پائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر بروز اتوار کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا 122 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11babarreactonjkkk.jpg