
ایف 9 پارک کی ریلی میں شرکت پر ایف آئی درج کر دی گئی ہے حالانکہ میں اس دن لاہور میں تھا اور میری تقریر داتا دربار کے باہر سے ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے پر وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف 9 پارک کی ریلی میں شرکت پر ایف آئی درج کر دی گئی ہے حالانکہ میں اس دن لاہور میں تھا اور میری تقریر داتا دربار کے باہر سے ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی تھی۔ بےچارے کچھ زیادہ ہی بوکھلا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1562114088989237249
دریں اثنا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر کراچی کے حلقہ این اے 245کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہ اس گھٹن زدہ ماحول کی وجہ سے کراچی کی فتح نصیب ہوئی۔
عمران خان کو کسی غیر سیاسی طریقے سے قابو کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی۔ گزشتہ رات عوام عمران خان کی کال کے بغیر باہر نکلی، اگر عمران خان نے عوام کو احتجاج کی کال دے دی تو موجودہ امپورٹڈ حکومت کیا کرے گی؟
یاد رہے کہ مقدمہ 20اگست کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے ایف 9 پارک میں ریلی کے انعقاد پرسابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر شیخ رشید سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اٹھارہ رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ جن میں مراد سعید، فیصل جاوید خان، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، فیصل واوڈا، شہزاد وسیم، صداقت علی عباسی، شبلی فراز، فواد چوہدری، سیف اللہ خان نیازی، شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم نقوی، اسد قیصر، ظہیر عباس کھوکھر اور میجر غلام سرور شامل ہیں۔
دریں اثنا ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے نفرت انگیز بیانات پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کے مطابق مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر درج کیے جائیں گے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان پر دہشت گردی اور شہباز گل کے خلا ف بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14asadumafirlaghoeisb.jpg