پولیس تشدد نے ایک اور نوجوان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں پہنچادیا،گزشتہ روز جی پی او چوک کی ریلی سے پی ٹی آئی کارکن احمد شاہ کو گرفتار کیا گیا اور انار کلی تھانے لے گئے،جس پر ہماری محافظ پولیس نے دشمن فورسز کی طرح تشدد کیا جس سے احمد شاہ کی حالت تشویشناک ہو گئی اور ابھی اسے ایمرجنسی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ستم ظریفی اور سنگ دلی کی انتہا یہ ہے کہ اب ہسپتال میں احمد شاہ کے پاس کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں یہاں تک کہ احمد شاہ کی فیملی میں سے کسی کو وہاں نہیں جانے دیا جا رہا احمد شاہ کے بھائی مطیع اللہ کو جب اپنے بھائی کی تشویشناک حالت کا پتہ چلا اور وہ ہسپتال پہنچا تو اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب دونوں بھائیوں کی آپسی لڑائی کا رنگ دیا جا رہا ہے بلکل 9 مئی میں قتل ہونے والے لوگوں کی فیملی کی طرح ؟ مہر شرافت