
لاہور زمان پارک میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے پر فنکاروں کے مذمتی بیانات اور سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر فنکاروں نے عمران خان کے گھر پر پولیس کے حملے کی شدید مذمت کی اور حکومت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کے ایکشن ہیرو شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں پولیس کے حملے کے دوران عمران خان کے بچوں کی رونگی گئی ڈرائنگز کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ "یہ آرٹ آف وار ہے"۔
شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جمہوریت ہے جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں؟ جہاں ایک جمہوری حکومت اپوزیشن کے ساتھ ایسا برتاؤ کرتی ہے؟ ہمیں جمہوریت کی تعریف دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میرے مطابق تو اسے جمہوریت نہیں کہتے۔
https://twitter.com/x/status/1637089933872562177
سپر سٹار ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کو کیسے صحیح ثابت کیا جاسکتا ہے؟ یہ تو ایک طرح کا پاگل پن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637118315708440578
گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی قانون نام کی چیز ہے؟ پہلے تو پھر تھوڑا حوصلہ ہوتا تھا کہ فوج سنبھال لے گی؟
https://twitter.com/x/status/1637118315708440578