
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے گرفتار رہنما شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ پولیس نے شہبازگل کا موبائل فون برآمد کرلیا۔
موبائل فون فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نہ ہوسکا تاہم پولیس نے شہباز گل کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے سی آئی اے سے رجوع کرلیا۔
پولیس تاحال وہ صفحہ برآمد نہ کرسکی، جس کو دیکھ کر شہباز گل ٹاک کررہے تھے۔
عدالت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1557455252692951040
پولیس کا موقف تھا کہ ڈاکٹر شہبازگل کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ہم شہبازگل کا موبائل اور وہ صفحہ برآمد کرنا چاہتے ہیں جسے ڈاکٹر شہبازگل نجی چینل کے پروگرام میں پڑھ کر کہتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill111h1.jpg
Last edited: