
سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں عوام کے مفت علاج کے لیے 10 لاکھ کے کارڈ موجود : گورنر سندھ
سالہا سال گزر گئے ، کئی حکومتیں آئی اور گئیں لیکن کوئی بھی پولیس کا نظام درست نہ کر سکا تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پولیس کا نظام درست کر سکتے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا سول ہسپتال کراچی میں ایک ایک بستر پر 3،3 بچوں کو رکھا گیا ہے ۔
کراچی کے تمام ہسپتالوں کا حال بہت برا ہے اور زیرعلاج بچوں کے اہل خانہ فٹ پاتھوں پر سونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات قریب آ چکے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کے مفت علاج کے لیے 10 لاکھ کے کارڈ موجود ہیں، سیکرٹری صحت سے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کیلئے بھی صحت کارڈ متعارف کروائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے لیے جو 95 ارب روپے کا بجٹ دیا جا رہا ہے وہ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ کراچی میں جہاں بھی جاتے ہیں تو گٹر کھلے ملتے ہیں، آج بھی 11 جگہوں پر گٹروں کے ڈھکن غائب تھے۔ شہر بھر میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام پریشان ہے، اس حوالے سے کراچی پولیس چیف سے بعد میں بات کروں گا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جہاں بھی جاتے ہیں تو عوام پوچھتی ہے کہ شہر میں جرائم کا خاتمہ کب ہو گا؟ جن شہریوں سے موٹرسائیکل اور موبائل چھینے گئے جلد حکومت انہیں فراہم کرے گی۔ صرف 2 دنوں کے لیے کراچی پولیس چیف اور آئی جی پولیس کو میرے ماتحت کر دیں تو اس کے بعد شہر میں کوئی بھی جرم ہوا تو میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔
نگران حکومت سے بھی سوال کرنے کی بھی ضرورت ہے، سمریوں پر دستخط کیے جا رہے تو یہ نظام درست کیسے ہو گا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10kmrrtessripolice.png