پولنگ اسٹیشن پر پرائیویٹ افراد کی ڈیوٹی، پریزائیڈنگ افسرمرضی کا مالک بن گیا

fakeh1h111.jpg



کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران گل رعنا گورنمنٹ گرلز اسکول میں نجی افراد کی جانب سے ڈیوٹی دیئے جانے پر پولنگ روک دی گئی۔

نجی چینل اے آر وائی کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران اب تک بے ضابطگیوں کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ گل رعنا اسکول میں بھی پیش آیا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے آسو گوٹھ میں گل رعنا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں دو نجی افراد سے الیکشن ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ بلاک کوڈ بی 202 اور 203 میں نجی افراد کو پولنگ کے عمل میں شریک دیکھ کر وہاں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد پولنگ کو روک دیا گیا۔

اس حوالے سے جب پریزائیڈنگ افسر سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ عملہ کم ہے اسی لیے الیکشن ڈیوٹی کے لیے پرائیویٹ لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔ پی او سے پوچھا گیا کہ کس قانون کے تحت نجی افراد کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تو اس نے اس کا انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریزائیڈنگ افسر ہوں میری مرضی جس کو چاہوں بٹھا دوں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی غیر مجاز اور پرائیویٹ شخص سے الیکشن ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اگر لوگوں کو یقینی طور پتا لگ گیا تھا کہ یہ پرائیویٹ آدمی ہیں تو انکو وہیں پکڑ کر سڑک پر ننگا کرکے دبا کے پھینٹی لگانی چاہیے تھی . ایسی ویڈیوز کا فائدہ مہذب ملکوں میں تو ہو سکتا ہے جہاں قانون فل فورس سے حرکت میں آ جاتا ہے لیکن پاکستان جیسے قانون شکن ملک میں نہیں . یہاں اب مآب جسٹس ہی جواب رہ گیا ہے
 

Back
Top