پنڈورا پیپرز :لندن میں جائیدادیں بنانے والوں میں پاکستانی کس نمبر پر؟

pandororaa.jpg


پنڈورا پیپرز کی تفصیلات سامنے آنے سے پتہ چلا ہے کہ اس فہرست میں شامل پاکستانی کچھ زیادہ پیچھے نہیں رہے۔ جن پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں وہ بیرون ممالک میں متعدد پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ ان میں پاکستان کے چند بڑے نام بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ملک کےبڑے خبر رساں ادارے جنگ سے منسلک صحافی عمر چیمہ کا دعویٰ ہے کہ جن لوگوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں اور ان کی مدد سے جائیدادیں خریدیں ان کا مقصد ٹیکس سے بچنا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایسی کمپنیز کو "شیل کمپنیز" کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "ایسی فرمز جن کے شیئرز کا اعلان درالمبادلہ میں ہو لیکن لین دین نہ کریں" اس کا بنیادی مقصد ٹیکس سے بچنا ہی ہوتا ہے۔


پنڈوار پیپرز میں سامنے آنے والی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ اس فہرست میں سب سے اوپر برطانوی شہری ہیں، ان کے بعد نائجیرین، بھارتی، روسی اور پھر پاکستانی افراد شامل ہیں۔ خفیہ فائلوں نے 716 آف شور فرمز کے ذریعے خریدی گئی ایک ہزار 542 برطانیہ کی جائیدادوں کے 681 گمنام بینیفشل اونرز کا پتہ لگایا ہے۔ ان جائیدادوں کی قیمت ساڑھے 5 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

پنڈورا پیپرز میں پاکستان کے جن بڑے ناموں سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، عارف مسعود نقوی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ کا خاندان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی، طارق سعید سہگل، سکندر مصطفیٰ خان اور عامر اسحاق خان شامل ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر لندن میں پراپرٹی خریدنے کے لیے برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی "ہیکسام انویسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ" کے مالک ہیں۔ کمپنی کے اونرشپ کے ریکارڈ میں تین جائیدادیں دکھائی گئی ہیں۔

عارف مسعود نقوی وزیراعظم عمران خان کے ایک اور فنانسر ہیں جو اس وقت برطانیہ کی جیل میں ہے اور امریکا کے حوالے کئے جانے کے منتظر ہیں وہ دو آف شور کمپنیوں "بلونڈیل اسیٹس لمیٹڈ" اور "ویلولیا اسٹار لمیٹڈ" کے ذریعے چھ جائیدادیں رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی طلحہ لمیٹڈ لندن میں ایک پراپرٹی کی مالک ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی شہناز نے دو جائیدادیں خریدیں۔ ان میں سے ایک شیڈی ٹری پراپرٹیز لمیٹڈ کے نام پر اور دوسری ساؤتھ ویسٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام پر ہے۔

یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سعیدہ اختر نامی پاکستانی خاتون کے پاس سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں جن کی ملکیت ہل ٹاپ سپلائیز لمیٹڈ کے پاس ہے۔ کمپنی کے نام پر 16 جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ منشیات کے اسمگلر آصف حفیظ نے سروانی ایس اے کے ذریعے 3 جائیدادیں خریدیں۔

قبل ازیں ذرائع ابلاغ سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ منشیات کے اسمگلر آصف حفیظ نے ہیروئن درآمد کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یہ جائیدادیں برطانیہ میں کھو دی تھیں۔ وہ لندن میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے مالک تھے جس کی مالیت 2.25 ملین برطانوی پاؤنڈ تھی۔ یہی نہیں وہ ونڈسر میں دو فارم ہاؤسز کے بھی مالک تھے جن کی مشترکہ قیمت تقریباً چھ ملین برطانوی پاؤنڈز کے قریب تھی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


جس حساب سے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں اور جائیدادیں نکل رہی ہیں ہو نہ ہو کل مختارے اور بوٹے کی کمپنیاں بھی نہ نکل آئیں
 

Sn Sunny

Chief Minister (5k+ posts)
Go and take revenge like pti did in past
Why don't pmln go for against them and case a file?

But I am 100% sure pmln only making political statement as a result you following his political statement for fooling yourself