
جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گاؤں ہرن پور میں گھریلو جھگڑے آ کر ماں نے 3 بچیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد میں خود سوزی کی کوشش کی تاہم اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ بحق بچیوں میں 5سالہ زویا، 4سالہ فائزہ اور 3سالہ جنت شامل ہے، جب کہ خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسمین کا شوہر اور ان بچیوں کا باپ غریب آدمی ہے رکشہ چلاتا ہے۔ تاہم مزید تحقیقات کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khatookhudsozi.jpg
Last edited by a moderator: