
ترجمان پنجاب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ "آفیشل ڈی ڈی پی آر" ہیک کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے انتباہی پیغام میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہیک ضرور کر لیا گیا ہے مگر اسے بہت جلد ریکور کر لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر کے اس سے اپنا من پسند مواد شیئر کیا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اکاؤنٹ کو ریکور نہیں کر لیا جاتا تب تک عوام الناس پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کے نام سے بننے والے اکاؤنٹ سے رہنمائی حاصل کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/punjab-police-tss.jpg