پنجاب : سستا آٹے کا حصول دو شہریوں کی جان لے گیا

sasta-atta-punjab%20mz.jpg


ملک بھر میں سستے آٹے کے حصول کے لئے شہریوں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، پنجاب میں سستا آٹا حاصل کرنے کے دوران دو شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹےکے حصول کے لیے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن اس کی جان چلی گئی،رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لیے آٹے کی لائن میں لگی تھیں۔

بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طیبعت خراب ہوگئی، اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں،اس کے علاوہ ملتان میں سستے آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بہاولنگر کے ایک پارک میں قائم مفت آٹے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،شکرگڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا،رحیم یار خان میں آٹے کے تھیلے لے جانے پر عملے نے شہری کو تھپڑمار کر تھیلے چھین لیے،ملتان اور صادق آباد میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔