Raja Atta
Senator (1k+ posts)

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس فیصلے کو سیاسی چال قرار دیدیا ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے یہ اعلان لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران جن گھریلو صارفین نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے ان صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے، اگست کے مہینے سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےو الے گھریلو صارفین کے بل کا خرچ پنجاب حکومت خود اٹھائے گی۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو غریب پر قیامت ڈھاتا ہے، اجالا پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو مفت سولر پینل فراہم کیے جائیں گے،ہم نے سستی بجلی کی فراہمی کیلئے100 ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، ہم اس ملک کو بچانا چاہتے ہیں، سخت فیصلے کرنا مجبوری تھی، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا، مہنگائی کے جن کو آہستہ آہستہ بوتل میں بند کررہے ہیں، ریلیف سستے آٹے سے شروع ہوکر ، مفت دواؤں اور مفت بجلی تک آگیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے بعد، بین الاقوامی ڈونرز پاکستان آئیں گے، دوست ممالک سے مدد پہنچے گی،وہ وقت جلد آئے گا جب معیشت اپنے ٹریک پر چلنے لگے گی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عمرایوب نے کہا کہ یہ اعلان ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے ایک سیاسی چال ہے، حکومت پنجاب اگر یہ سبسڈی دیتی ہے تو اس کیلئےخزانے پر 160 ارب روپے کا بوجھ پڑےگا، حکومت آئی ایم ایف سے قسط کیلئے بھیک مانگ رہی ہے، یہ حکومت نہیں سرکس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543947412808630273
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/s2bGyQV/6.jpg
Last edited by a moderator: