
پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر ہم جنس پرستی پر مبنی فلم"جوائے لینڈ" کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم جوائے لینڈ کی صوبے میں نمائش پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فلم کے پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے آپ کی فلم جوائے لینڈ کو صوبے میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ اس فلم کے خلاف بے حد شکایات موصول ہورہی ہے ، اسی لیے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر سینسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینےکے بعد دو سے تین منٹ تک کے سین حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دیدی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/joylan111hh.jpg
Last edited: