پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی چاہےکچھ بھی ہوجائے:چوہدری شجاعت حسین کا بڑا دعویٰ

ch-shujat-and-punjab-govt-omran-khan-per.jpg


مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔


چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ مرضی ہوجائے، پنجاب اسمبلی تو نہیں ٹوٹےگی، ملک میں عام انتخابات دور دور تک ہوتے نظر نہیں آرہے۔

اس موقع پر رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کی علامت ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گالی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔