پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج کرنیوالا اہلکار نوکری سے فارغ

hansgauagaa.jpg

پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج کرنیوالے پولیس اہلکار جمشید خان کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل جمشید کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی، پولیس اہلکار نے شو کاز نوٹس کا غیرتسلی بخش جواب دیا۔متعلقہ کانسٹیبل کو ذاتی حیثیت میں بھی بلایا گیا لیکن حاضر ہونے میں ناکام رہا۔

اپنی برخاستگی پر جمشید خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجھے نوکری سے ہٹایا گیا۔میں نے جو بیان دیا تھا جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوا، نوکری سے فارغ کرنے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کروں گا۔

فوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام سوچ رہی تھی پشاور دھماکہ کرنے والوں کو سزا ملے گی یہاں پشاور دھماکہ کے خلاف احتجاج کرنیوالوں کو برطرفیوں کے احکامات مل رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1632016790799753217
ایمل ولی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لائنز دھماکہ کے بعد توقع تھی کہ پولیس کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی ہوگی لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سیکھنے کے عمل پر شاید پابندی ہے۔ پولیس اہلکار جمشید نے جرات کا مظاہرہ کیا اور یہاں جرات کا صلہ "ڈسمس" کرنا دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1632015768828125185
انہوں نے مزید کہا کہ سابق آئی جی معظم انصاری نے کہا تھا کہ وہاں احتجاج کرنیوالوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ پولیس بھی انسان ہیں اور اپنی حفاظت کیلئے آواز اٹھانا جرم نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جمشید کو بحال کیا جائے کیونکہ یہ صرف جمشید نہیں بلکہ پوری پولیس فورس کی عزت کا سوال ہے

عمیز ہ علی کا کہنا تھا کہ پولیس سپاہی جمشید خان نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں شہید پولیس جوانوں کے لیے انصاف اور امن کے لئے احتجاج کیا جسکی وجہ سے انکو نوکری سے فارغ کردیا۔ تمام اہلیان وطن جمشید خان کے لئے آواز اٹھائیں اور جمشید خان کا ساتھ دیجئے
https://twitter.com/x/status/1632025477593415680
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنز میں دھماکہ کے بعد احتجاج کرنے والا پولیس اہلکار ملازمت سے فارغ کردیا گیا، کیا پولیس انسان نہیں, انکے جذبات نہیں؟ دھماکے میں 80 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے، انکو اپنے بھائیوں کی شہادت پر غم اور غصے کا حق بھی نہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1631690303252955136
جنید خان نے تبصرہ کیا کہ اس ریاست میں اپنا حق مانگنا جرم ہے
https://twitter.com/x/status/1631875077640708096
 

Back
Top