نہیں نہیں آپ اچھے اخلاق سے بات کریں گے تو میں کیوں برا مناؤں گی ،
میں تمیز اور اخلاق سے بات کرنے والوں کی بہت قدر کرتی ہوں، آپ کی بات کا کوئی برا نہیں منایا
:)
جس باشندے کی آپ بات کر رہے ہیں وہ میری سہیلی ہیں ، بس دوسرے دوستوں سے روٹھی ہوئی ہیں ساتھ میں مجھے بھی کھڈے لائن کر دیا ، مجھے پتا ہے انہوں نے جواب نہیں دیا اور سب دوستوں سے یہی سلوک کر رہی ہیں ، دوست ہیں ہماری, ہم سے وہ اپنی مرضی کا سلوک کر سکتی ہیں ، غصہ تو مجھے بھی کبھی کبھی ان پر بہت آتا ہے لیکن میں ان پر
ظاہر نہیں کرنا چاہتی اس لیے کے مجھے ڈر ہے وہ بہت ہرٹ ہو جائیں گی جو ہم دوستوں میں سے کوئی نہیں چاہتا ،
باکسر نے کب اور کہاں انکی وجہ سے جھگڑا کیا ؟ لنک دے سکتے ہیں آپ ؟
پاکستانیوں کے خلاف انہوں نے کب کچھ کہا ؟ میں نے نہیں سنا . شاید آپکو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو وہ خود پاکستانی ہیں اور پاکستان کی بڑی سپورٹر ہیں