
صحافی و اینکر پرسن امیر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اگر پی ٹی آئی کے کسی رہنما کی پریس کانفرنس دکھا رہا ہوتو سمجھ جائیں کہ اس کے پیچھے کوئی اور ہے باقی میری خاموشی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر امیر عباس نے گزشتہ روز فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رائے دیتےہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس ہو نہیں رہی کروائی جارہی تھی، عمران خان کی لائیو پریس کانفرنس تو دکھائی نہیں جا سکتی لیکن عمران کی پارٹی کے فیصل واڈا کی پریس کانفرنس لائیو دکھائی جا رہی ہے وہ بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر۔
https://twitter.com/x/status/1585311085652869128
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ تو بڑا رچایا گیا لیکن شروع ہوتے ہی ہم نے بے نقاب کر دیا تھا، اس ہستی کے پیچھے ہمیشہ بڑا ہاتھ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585314881883975680
امیر عباس نےفیصل واوڈا سے متعلق عمران خان کے نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ عمران خان 22 سال یہی کہتے رہے کہ اگر کسی کے دامن پر معمولی سا داغ بھی لگ جائے تو اسے سیاست اور اقتدار کی رہداریوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1361589006560088067
امیر عباس نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ملک کیلئے اصولوں کو نہیں بلکہ شخصیات کو قربان کر دینا چاہیے مگر افسوس آج وہ ایک شخص فیصل واڈا کیلئے اپنے اصول قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کیلئے آپ نے اپنے سارے اصول پامال کئے، جس کو آپ نے نااہلی سے بچانے کیلئے سینیٹر بنوایا، پھر وہ سینیٹ سے بھی نااہل ہو گئے، آپ اپنی سیاست داو پر لگا کر جس کی نااہلی کا آج تک دفاع کرتے رہے آج وہی آپکے بیانیے میں چُھرا گھونپ رہا ہے، ہم اس شخص کو پہچان گئے آپ بچاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1585313250937565184
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shireen11h1h1.jpg