سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا اور اپنی علیحدہ جماعت بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک آئندہ انتخابات کے لیے اپنا سیاسی گروپ بنانے میں مگن ہو گئے ہیں، چار روز سے خیبرپختونخوا کے سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جلد منظر عام پر اپنا سیاسی گروپ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا۔گرفتاریوں سے بچنے کے لیے مزید ارکان قومی و خیبرپختونخوا اسمبلی پرویز خٹک سے رابطوں میں ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک اسلام آباد میں نئی سیاسی جماعت یا پریشر گروپ کا جلد اعلان کریں گے، گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے سات اہم ارکان سے ملاقاتیں کی گئیں
ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق نئی سیاسی جماعت کےمنشور میں سرفہرست ہوگا، قبائلی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات اجاگر کیے جائیں گے