
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی دوبارہ اقتدار میں نہیں واپس نہیں آئیں گے۔
انہوں نےیہ گفتگو نوشہرہ میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کی اور کہا کہ مولانا مسجدوں میں جلسے کرنے اور جنت ،دوزخ کے سرٹیفکیٹ بانٹنا چھوڑ دیں وہ دوبارہ کبھی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، مولانا دولت والے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کی کشتی خود ہچکولے کھارہی ہے ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2fazalurrehman.jpg