پرویز الٰہی اعتماد کاووٹ لیتے ہی پنجاب اسمبلی توڑدیں گے: سینیٹر کامل آغا

kamil-agha-pakistan-pervaiz.jpg


مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لیتے ہی صوبائی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

نجی چینل جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ 11 جنوری کی اگلی عدالتی سماعت سے پہلے پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

جبکہ پروگرام آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ کامل علی آغا نے کہا کہ 11 جنوری سے پہلے ان کے بندے پورے ہو جائیں گے۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے چیف سیکرٹری پر دباؤ تھا، رات تک چیف سیکرٹری کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہو گا، پھر ضرور کوئی دباؤ آیا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا گورنر بلیغ الرحمان کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو بحال کر دیا تھا۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب نو 11 جنوری تک اسمبلیاں نہ توڑنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ق لیگ کا ہر بندہ اوپر سے کچھ اور ہے اور اندر سے کچھ اور . پچھلے چار سال کے تجربے کے بعد ان لوگوں پر اعتبار کرنا نادانی اور سراسر گھاٹے کا سودا ہے
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 

Back
Top