
سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے صدر پی ٹی آئی پرویزالہیٰ کے گھر حملے کے بعد شدید ردعمل دے دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹوں پر تنقید کردی، کہاچوہدری شجاعت صاحب ُہن کی کڈہنا جے اس اتحاد وِچوں جِتھے ماواں تے بھینا وی محفوظ نہ ہون۔او! لعنت کرو ایسیاں وذارتاں تے جیہڑیاں تواڑہے گھر دی عزت اور چادر چار دیواری دا پہرہ وی نہ دے سکن، چھڈ دیو اس بے غیرت اتحاد نوں۔ اج ظہور الہٰی دی روح وی کمب گئی ہوسی۔
https://twitter.com/x/status/1652101753398083585
سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا چوہدری شجاعت کے بیٹوں پر شرم آتی ہے کہ غیر قانونی چھاپے کے وقت احاطے میں رہتے ہوئے اپنے خاندان کی خواتین کی حفاظت نہ کر سکے، وزارت پر تھوکنا، اس حکومت کو چھوڑو اور سوچو کیا یہ شرم کی بات نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1652103226735353860
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پرویز الہٰی کے وکیل آج ہی لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کریں گے۔
عامر سعید راں ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاری کی کوشش توہین عدالت ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔
عامرسعید راں کا کہنا ہے کہ درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا جائے گا، گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔