
سوشل میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے نے ایک اور خاتون کو وضاحتیں دینے پر مجبور کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ساتھ آمنہ بدر کی ایک تصویر چند روز سے وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ سوشل میڈیا کا غیرذمہ دارانہ استعمال کرنے والے صارفین نے انہیں پرویز الہی کی نئی اہلیہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اب آمنہ بدر نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی ہے۔
تحریک انصاف کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آمنہ بدر پرویز الٰہی کے دوست کی بیٹی ہیں اور انکی بھتیجی ہیں اور تحریک انصاف کی رہنما اور لیبلز اسٹور کی مالک ہیں ۔ وہ شادی شدہ ہیں انکے بچے ہیں۔
آمنہ بدر نے اپنی ویڈیو میں کہاکہ چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ان کے والد کا پرانا تعلق ہے، میں ان کی بھتیجی ہوں اور وہ بالکل میرے باپ کی جگہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1579089394128269312
آمنہ نے کہاکہ ان کی تصویر کراپ کرکے وائرل کی گئی جب کہ اصل تصویر میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔
نوجوان خاتون سیاستدان نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایک تہذیب یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اسلام آباد میں ایک اسٹور کی مالک اور بزنس وومن ہیں۔
اسی معاملے پر صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ پرویز الہی کے ساتھ اس خاتون ایم پی اے کی تصویر کو کچھ بڑے ٹویٹر ہینڈلز نے بھی شئیر کیا میں بھی سوچ رہا تھا بغیر تصدیق کیسے یہ کہہ رہے ہیں آج وہی ہوا پتہ چل رہا ہے یہ انتہائی غیر مناسب حرکت تھی۔
انہوں نے مزید کہا اب اس خاتون پر کیا بیتی اس کا کوئی اندازہ کر سکتا ہے ؟ لیکن احساس پھر بھی کسی کو نہیں ہونا۔
https://twitter.com/x/status/1579100333955219456
https://twitter.com/x/status/1579108102544449536