
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرکی جانب سے پختونوں کو دہشتگرد قرار دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات بھی ہیں جن کے مطابق خیبر پختونخوا سے بھی کچھ لوگ یہاں ہیں جو دہشت گرد ہیں، ان میں ایک شخص کے نام کی تصدیق بھی ہوچکی ہے جو تحریک نفاذ شریعت محمدی سے تعلق رکھتا ہے۔
عامر میر کی جانب سے پختونوں سے متعلق اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور محب وطن پختونوں سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی رہنے والے ڈاکٹر افتخار درانی نے عامر میر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر میر یہ بیان فوری طور پر واپس لیں، ملک پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہے اسے مزید تفریق پیدا کرکے انارکی کی جانب مت دھکیلیں، عامر میر کے الفاظ ان کی تعصبی سوچ کی عکاس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1636358938647212032
سابق صوبائی وزیر اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت الیکشن منسوخ کروانے کیلئے خواہ مخوان لوگوں کو اشتعال دلارہی ہے، جس شخص کے بارے میں بات ہورہی ہے اسے جیل سے چھوڑا گیا، وہ ایک عرصے سے آزاد شہری کی طرح زندگی گزاررہا ہے، اب زمان پارک آنے کی وجہ سے وہ دوبارہ دہشت گرد ہوگیا؟
https://twitter.com/x/status/1636359085497937923
انوار لودھی نے عامر میر کے بیان کو شرمناک کہتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔
https://twitter.com/x/status/1636358754164936704
رضوان غلزئی نے کہا کہ پختونوں کو دہشت گرد کہہ کر عامر میر نے پورے خیبر پختونخوا کی توہین کی ہے، اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر عامر میر فوری طور پر معافی مانگیں۔
https://twitter.com/x/status/1636355076779327488
وقاص امجد نامی صارف نے کہا کہ ہم عامر میر کی جانب سےخیبر پختونخوا سے آئے بھائیوں کو دہشت گرد کہنے کی مذمت کرتے ہیں، پشتون ساتھی ہمارا مان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1636355377850712064
احمد بیگ نے کہا کہ پہلے وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئی جی اور وزیراعلی و دیگر لوگوں پر بغاوت کے مقدمات ہونے چاہیے، اب عامر میر پشتونوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔
احمد بیگ نےکہا کہ یہ کیسے بدبخت ہیں، کیا یہ بھارتی ایجنڈے کے تحت ملک کو خدانخواستہ توڑنا چاہتے ہیں، یہ لوگ ہر طرف نفرتیں پھیلارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1636355063638552583
ارم ضعیم نے کہا کہ یہ لاہور میں بیٹھ کر پاکستان ک تقسیم کررہے ہیں، جب تک یہ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1636354081793925120
ایک اور صارف نے کہا کہ حامد میر کے بھائی عامر میر نے تمام پشتونوں کو دہشت گرد قرار دیدیا، میں خود پشتون نہیں ہوں مگر ہمارے بھائیوں کو کوئی دہشت گرد قرار نہیں دے سکتا، عامر میر فوری طور پر اپنے بیان پر معافی مانگ کر عہدے سے استعفیٰ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1636355655723528193 https://twitter.com/x/status/1636357966936043520
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakhtonaasha.jpg