پختونخوا نگران حکومت نے صحت کارڈکا بجٹ کتنے ارب تک کم کرنیکا فیصلہ کرلیا؟

sehat-cardhaasha.jpg


نگران خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ، انشورنس کمپنی کو 5 ارب ادائیگی پر صحت کارڈ سہولت بحال ہوئی لیکن آج اس سہولت کو پھر بند کر دیا گیا ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں صحت کارڈ کے بجٹ میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مفت علاج کی سہولیات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ فیصلے کی منظوری پالیسی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں لی جائیگی۔ اجلاس میں تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد صحت کارڈ کا بجٹ 8 ارب روپے تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے مختص کرنا مشکل قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ صحت کارڈ کیلئے 28 کے بجائے 20 ارب مختص کر کے مفت علاج صرف مستحق خاندانوں تک محدود کیا جائے۔ صحت کارڈ پلس پروگرام کے ایک ذمہ دار افسر نے بجٹ میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت سرکاری حکام اور امیر اپنے علاج کیلئے ادائیگی خود کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ بجٹ میں صحت کارڈ کے فنڈز کم کرنے کے باوجود علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ صحت کارڈ پینل لسٹ سے چند نجی ہسپتالوں کو نکالا جا رہا ہے جن میں سے کچھ معیار پر پورا نہیں اترتے اور حکومت سے پیسے وصول کر رہے ہیں۔ بعض ہسپتالوں میں غیرضروری علاج بھی کیا جاتا ہے جنہیں لسٹ سے نکالنے کے بعد اخراجات میں کمی آنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں بہتر ہوئے ہیں، نئی پالیسی کے بعد صحت کارڈ سے بیشتر امراض کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کرنا ممکن ہو جائے گا اور بجٹ میں کمی سے حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔ صحت کارڈ کے 6 ارب روپے کے بقایا جات کی انشورنس کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت اس وقت ختم کر دی گئی ہے۔

نگران صوبائی حکومت کے بقایا جات ادائیگی کی صورت میں نئے مالی سال کیلئے نیا معاہدہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام متعارف کروایا تھا۔ گزشتہ 5 برسوں میں ہوتا رہا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد سے مفت علاج کی سہولت، صحت کارڈ پلس کی عارضی بندش وبحالی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔
 

Back
Top