
سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان آرمی میں کیلاش کمار نامی افسر کو لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق کیلاش کمار نامی پاک فوج کے افسر کو میجر سے لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ایسا پاک فوج کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی ہندو افسر لیفٹننٹ کرنل کے عہدے تک پہنچا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497132473838448641
ادھر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ کیلاش کمار ہمارا فخر ہیں، وفاقی وزیر نے اس کے ساتھ پاک آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-amry-hn-officer.jpg