پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

Subramanian-Swamy.png

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں اس معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1928414899052462417
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ طور پر پانچ بھارتی طیارے تباہ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "چینی طیارے تکنیکی اعتبار سے بہتر ہیں، جبکہ فرانس کے فراہم کردہ طیارے معیار کے لحاظ سے کمزور ثابت ہوئے۔"

انٹرویو کے میزبان نے سوال اٹھایا کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی طیارے گرنے کی تعداد پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جس پر سوامی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا: "ہاں، پاکستان نے ہمارے پانچ طیارے گرائے۔"

بی جے پی رہنما نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے اور اس معاملے پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق سامنے لائیں گے۔

دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق سبرامنیئن سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی برتری حاصل کرکے مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی قیادت کی ناقص پالیسیوں نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، جبکہ پاکستان نے اپنی عسکری قوت میں نمایاں اضافہ کیا۔

سبرامنیئن سوامی کے انکشافات نے بھارتی حکومت کے دعووں پر کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور مودی حکومت کے لیے ایک نئی سیاسی آزمائش کھڑی کر دی ہے۔
 
TemptationQ

Senator (1k+ posts)

پاکستان نے ہمارے 5 طیارے مار گرائے-اکھنڈبھارت بی جے پی کے رہنما سوامی سبرامنیم

یہ انکشاف کوئی عام انسان نہیں کر رہا یہ سبرامنیم سوامی ہے،
ہندوتوا کا نظریاتی رہنما، اکھنڈ بھارت کا وکیل،
ہندوستان کو ہندو راج بنانے کا نظریہ دینے والا۔
بھارت مان رہا ہے لیکن یوتھیے نہیں مان رہے
یہ ویڈیو بی جے پی ،مودی کنجر اور اس فورم کے یوتھیوں کی گاف میں سے دھواں نکالنے کے لئے کافی ہے

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
Subramanian-Swamy.png

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں اس معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1928414899052462417
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ طور پر پانچ بھارتی طیارے تباہ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "چینی طیارے تکنیکی اعتبار سے بہتر ہیں، جبکہ فرانس کے فراہم کردہ طیارے معیار کے لحاظ سے کمزور ثابت ہوئے۔"

انٹرویو کے میزبان نے سوال اٹھایا کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی طیارے گرنے کی تعداد پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جس پر سوامی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا: "ہاں، پاکستان نے ہمارے پانچ طیارے گرائے۔"

بی جے پی رہنما نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے اور اس معاملے پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق سامنے لائیں گے۔

دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق سبرامنیئن سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی برتری حاصل کرکے مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی قیادت کی ناقص پالیسیوں نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، جبکہ پاکستان نے اپنی عسکری قوت میں نمایاں اضافہ کیا۔

سبرامنیئن سوامی کے انکشافات نے بھارتی حکومت کے دعووں پر کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور مودی حکومت کے لیے ایک نئی سیاسی آزمائش کھڑی کر دی ہے۔
یہ ہماری پاک فضایہ کے شاہینوں کا کمال ہے کسی پھیلڈ مارشل وارشل کا کمال نہیں ہے

Saluting Season 18 GIF by America's Got Talent
 
Back
Top