پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے راستے نکل آئیں گے، خواجہ آصف

khaah1h11.jpg


وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل ضرور عبور کرے گا، اس کیلئے راستے ضرور نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی تاریخ بہت طویل ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ایک بڑی پیش رفت ہے، کسی کو اس دورے سے تکلیف ہوئی ہے تو اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1783190186299445435
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر پاکستان میں ایک بڑا جلسہ کرنا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ان کی خواش پوری نہیں ہوسکی، دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اس لیے دونوں برادر ملک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں بڑی طاقتوں کی مداخلت اور بد امنی بڑھ گئی ہے،اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے مشترکہ مفادات کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں، طالبان کی کابل فتح کے موقع پر جو ٹوئٹ کی تھی آج بھی اس پر قائم ہوں ، کیونکہ وہ ایک مظلوم کی جیت تھی۔
https://twitter.com/x/status/1782874927617421795
پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ سرپرستی سے پاکستان میں دہشت گردی کررہی ہے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
First go for barter trade for Gas Pipeline with Iran and system can change when situation is better.
But stopping the project is no option.