پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کے گھر پر نقاب پوش گینگ نے ڈکیتی کی واردات کر کے قیمتی اشیاء چرا لیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے طویل پیغام میں انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ کپتان بین سٹوکس نے بتایا کہ گھر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران کے گھر والوں کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واردات کے دوران میرے گھر سے چور بہت سی قیمتی اشیاء اٹھا کر لے گئے ہیں۔
بین سٹوکس کا اپنے پیغام میں ملزموں کو پکڑوانے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 17 اکتوبر 2024ء کی رات بہت سے نقاب پوش لوگوں نے کیسل ایڈن میں واقع میں گھر پر چوری کی واردات کی۔ چور زیورات کے ساتھ قیمتی سامان بھی چرا کر لے گئے جن میں بہت سی چیزوں سے میرے اور میرے خاندان کے جذبات جڑے ہیں ، یہ نقصان ناقابل تلافی ہے۔
اپنے پیغام میں چوروں کی شناخت میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی سب سے بھیانک بات یہ تھی کہ یہ واردات اس وقت کی گئی جب میری بیوی اور 2 بچے گھر میں موجود تھے، شکر ہے کہ میرے اہل خانہ کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ میرے اہل خانہ پر اس واقعے کا برا اثر پڑا ہےاور صرف یہ سوچ کر اطمینان کے کہ صورتحال اس سے زیادہ کتنی خراب ہو سکتی تھی؟
بین سٹوکس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گھر سے چوری کی گئی کچھ چیزوں کی تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ آسانی سے شناخت ہو جائے اور ان لوگوں کو تلاش کیا جا سکے جو اس کے ذمہ دار ہیں۔ تصویریں شیئر کرنے کا مقصد ان چیزوں کا حاصل کرنا نہیں بلکہ ان لوگوں کو پکڑا ہے جنہوں نے چوری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس بھی اس واقعے سے متعلقہ معلومات ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں اور آخر میں پولیس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے پاکستان میں ہونے کے باوجود بھرپور مدد کی۔ پولیس نے میرے ملک سے باہر ہونے کے باوجود اہل خانہ کی انتہائی مدد کی اور واردات میں ملوث لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے پر ان کا شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ بین سٹوکس کے گھر پر چوری کی واردات 17 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کی گئی جب ان کی بیوی اور بچے گھر پر موجود تھے۔ بین سٹوکس کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں گھڑی اور قیمتی ہاروں کی تصاویر شامل تھیں جو ان کے گھر سے چوری کر لی گئیں۔