پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

3021545852b5b49.jpg


چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی کسی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا اور جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طلبہ افسران و فیکلٹی سے خطاب کیا۔ انہوں نے آپریشن "بنیان مرصوص" کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور قیادت مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔

فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ دفاعی معرکہ قومی عزم اور طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی کا مظہر تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بڑھتی فوجی جارحیت کو خطرناک رجحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ یہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کی سرپرستی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل لگن، جذبے اور اختراعی سوچ کے ساتھ ادا کریں، اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کو مستقبل کے عسکری قائدین کی تیاری میں کلیدی ادارہ قرار دیا۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
25 Missiles hit their targets, Air defense was sleeping. Asim Munir was in hiding for three days. Nawaz Family still haven't named MODI.

Ye chootia roz aa kar bayan bazi kar raha hai, Jehlam Khushk ho chuka hai.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
25 Missiles hit their targets, Air defense was sleeping. Asim Munir was in hiding for three days. Nawaz Family still haven't named MODI.

Ye chootia roz aa kar bayan bazi kar raha hai, Jehlam Khushk ho chuka hai.
khan ki baat yahya khan part 2 chal raha hai
 

Back
Top