پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں : خواجہ آصف کاردعمل

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
332343_696536_updates.jpg


وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے پر بھرپور جواب دیا۔

خواجہ آصف نے امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے پر ردعمل میں کہا کہ قسمت کی ستم ظریقی دیکھیں کہ امریکا اس شخص کے ساتھ بیان جاری کر رہا ہے جس پر واشنگٹن نے ہی گجرات میں مسلمانوں کے منظم قتل عام کی وجہ سے ویزا بند کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں، امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج وائٹ ہاؤس کا جو بیان آیا وہ سابق حکومتوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، امریکا کے لیے تو جنگیں انویسٹمنٹ ہوتی ہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اس خطے میں دہشت گردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، امریکا کی اسٹریٹجک اسٹیکس ہمیشہ کمرشل ہوتی ہیں، ہم امریکا کے لیے 40 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں دو ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشت گردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے چین روس اور پڑوسیوں سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اعلامیے میں مشترکہ طور پر پاکستان سے بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے رہنے، ہر طرح کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

Source
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



عمران یہ کام کرنے کی کوشش کرے تو اس پر لعن طعن اور اس پر ایک سو پینسٹھ جھوٹے مقدمے لیکن خود کریں تو اعلیٰ سفارتکاری
یہ اعلیٰ سفارتکاری نہیں بلکہ تھوک کر چاٹنا کہلاتا ہے
امریکیوں اور بھارتیوں سے جوتے پڑنے پر ماتم کریں یا رسگلوں کی دعوت
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)



عمران یہ کام کرنے کی کوشش کرے تو اس پر لعن طعن اور اس پر ایک سو پینسٹھ جھوٹے مقدمے لیکن خود کریں تو اعلیٰ سفارتکاری
یہ اعلیٰ سفارتکاری نہیں بلکہ تھوک کر چاٹنا کہلاتا ہے
امریکیوں اور بھارتیوں سے جوتے پڑنے پر ماتم کریں یا رسگلوں کی دعوت

ڈاکٹر صیب

یہ کنجر ابنِ کنجر ہیں
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
خواجے نے تحریک انصاف جواین کر لی؟
کیونکہ اب یہ سب عمران خان کو ہی لیڈو مانیں گے۔ورنہ اس بیان سے خارجہ پالیسی خراب ہو جانی تھی۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
When Imran said absolutely not to allowing US bases in Pakistan these haramis expressed protest and outrage.This Khaja sera said we are on a ventilator.We can’t upset America.Bajwa traitor accused Russia of aggression in Ukraine although the PTI government took a neutral stance.Shame on these morons who have clue what they are doing.This is a u-turn by PDM haramis but haramkhor media only focused on Imran’s u-turns.