
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی، میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں،پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے، پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1635568204889333761
ڈونلڈ بلوم نے کہا رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی، سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔
اس سے قبل خاتون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا تھا خیبر پختونخوا میں خواتین کے خلاف جرائم میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، خواتین پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔