پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے:فواد چودھری

almi-fawad-on-shehbaz-and-bialwla-s.jpg


پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟

اسلام آباد میں عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔


فواد چودھری نے بیان دیا ہے کہ حکمران پاکستان میں نہیں ملیں گے، ہر وقت بیرونی دروں پر ہوتے ہیں، پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا ہے، ملک کو بحران کا شکار کردیا گیا، پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔

اگر پی ٹی آئی نے صرف الیکشن لڑنا تھا تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے، الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، عمران خان کو روکنے کے لیے یہ ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں، ہمارے استعفے جلد قبول کیے اور الیکشن کرانے کو بھی تیار نہیں، حکمرانوں نے مخالفین پر غداری کے مقدمات بنائے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1625011890064707584
اگر الیکشن کمیشن انتخابات وقت پر نہیں کرتے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد الیکشن میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ، انہوں نے کہا کہ ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔