
پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کا بل امریکی ایوان میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کا بل امریکی ایوان میں پیش کردیا ہے۔اس کے علاوہ 2 دیگر ارکان نے پاکستانی سفیر مسعود خان کے کشمیری اور پاکستانی گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ بل امریکی کانگریس کے رکن سکاٹ پیری نے پیش کیا ہے، جو پنسلوانیا سے تعلق رکھتے ہیں اور ریپبلکن کانگریس مین ہیں۔ یہ بل امریکی ایوان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بھیج دیا گیا ہے۔
پیش کردہ بل میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، مجوزہ پابندیوں میں غیر ملکی امداد پر پابندی ، دفاعی برآمدات اور فروخت پر پابندی اور دیگر پابندیاں شامل ہیں۔
دیگر قانون سازون نے پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد اور ممالک کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1502215912958873604
خیال رہے کہ امریکہ نے اب تک 4 ممالک دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل ہکر رکھا ہے، جن میں کیوبا، شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔