پاکستان کبھی نہیں بدلے گا by Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
پاکستان کبھی نہیں بدلے گا
by Noman Alam
نعمان عالم ، خارکوف ، یوکرین مورخہ پانچ اپریل سن دو ہزار تیرہ

اگر آج آپ مجھے مار کر میری لاش کو جنگل تو کیا کسی گلی محلے میں بھی رکھ دیں تو جانور وہی کریں گے جو انہوں نے میرے بے روح و بے جان جسم کے ساتھ کرنا ہے ، وہ بڑے مزے سے میرا گوشت کھا رہے ہونگے ، اور آپ جتنا ہش ہش کر کے بھگانے کی کوشش کریں ، وہ بڑی ہٹ دھرمی سے اس وقت تک مجھے نہیں چھوڑیں گے جب تک میری ہڈیاں باقی نہ رہ جائیں

اگر میں خونخوار جانوروں کا موازنہ آج کے پڑھے لکھ معاشرے سے کروں تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جانور ہم سے زیادہ منصف ہیں ، وہ جو کرتے ہیں ، کھل کر کرتے ہیں اپنے اپر لبادہ نہیں اوڑھتے ، انکا کام درندگی ہے اور اس میں انکو کوئی پشیمانی نہیں

ہم زندہ تو کیا مردہ لوگوں پر بھی اپنی سیاست چمکانے والے لوگ ہیں ، میں کچھ دنوں پہلے انٹرنیٹ پر ایک ٹی وی چینل پہ خبریں سن رہا تھا ، کسی دھماکے کے نتیجے میں " تین فوجی شہید " اور دو " شہری " ہلاک ہو گئے یعنی جنت جہنم کا فیصلہ الله نے تو کیا کرنا ہے ، ہم نے خود کر دیا ہے ، پانچ میں سے تین کو جنت بھیج دیا اور دو کو جنت اور جہنم کے درمیان لٹکا دیا کیونکہ وہ فوجی نہیں تھے، سودا سلف لینے نکلے ہونگے ، جہنم میں جائیں ، ہاں تین فوجیوں کو ضرور جنت میں بھیجنا ہے کیونکہ اگر انکو شہید نہ کہا تو پاک ( بہت تکلیف ہوتی ہے مجھے لکھتے ہوۓ بھی ) فوج کی آیدورٹایزنگ کیسے ہو گئی ؟ انکی شہادت کی مشہوری نہ کی تو لوگ فوج کے گن کس طرح گائیں گے ؟

شہزاد راۓ اقبال کے نظم گٹار کے ساتھ گا لے تو ہر مولوی اسکو سن لیتا ہے ، آج اگر اسنے کوئی عقل کی بات کر دی ہے تو سب اسکو گالیاں نکال رہے ہیں ، حامد میر نے سچ بول دیا تو سب پھدکنے لگے ، پھر اسنے کوئی آپکی مرضی کی بات کہ دی تو وہ پھر اچھا ہو گیا ، فیض کی کوئی نظم اچھی لگتی ہے تو دھڑا دھڑ اسکا ورد کرتے ہیں ، اگر میں فیض کی کوئی ایسی نظم سنا دوں جس میں انکی کردار کشی کی گئی ہو تو فیض ایک دم سے کافر ہو جاتا ہے

میں کافر ، وہ کافر ، یہ کافر اور تم ؟ میں اسلام کا دشمن ، وہ اسلام کا دشمن ، یہ اسلام کا دشمن اور تم ؟ میں فتنہ پھیلا رہا ہوں ، وہ فتنہ پھیلا رہا ہے ، یہ فتنہ پھیلا رہا ہے اور تم ؟

یہ اٹھارہ کروڑ جو ہیں نا ، ذہنی مریض ہیں ، اور خود پسندی انکا مرض ، بہت نمازیں پڑھتے ہیں ، بڑی دعائیں مانگتے ہیں ، اور یہ سب کچھ کرنے کا مطلب صرف اور صرف خود سکونی ہے یہ قران کی روشنی سے ہٹ کے اندھیر ڈھونڈتے ہیں ، پھر ادھر ادھر ہاتھ مار کر کہتے ہیں ہاں ہاں میں چل سکتا ہوں ، مجھے سب کچھ نظر آ رہا ہے ، سب ٹھیک ، سب فرسٹ کلاس اور اگر میں انکو کہوں کہ بھائی تم کیسے کہتے ہو ، کیا کہتے ہو ، کیوں کہتے ہو ، جواب تو دو ، پھر انکی گردانیں شروع ہو جاتی ہیں ، میں کافر ، میں اسلام کا دشمن اور میں مرتد ، جلدی سے کلمہ پڑھنے کو کہتے ہیں ، میں پوچھتا ہوں میرے کلمہ پڑھنے سے تمہیں کیا فائدہ ہو گا ؟ اپنے اعمال سے خود کو بدلو ، مجھے بعد میں ٹھیک کر لینا

جتنی سزا قران کی بیحرمتی کرنے والے کو ملنی چاہیے اتنی ہی انجیل کی بے عزتی کرنے والے کو بھی ، شریعت ، قران اور حدیث میری بات کی توثیق کرتی ہیں ، لیکن کیا دوغلا پن ہے کہ سزا صرف غیر مسلموں کو ہی ملتی ہے ، یعنی اگر میں چاہوں تو ایک دن میں ہیرو بن سکتا ہوں ، فارمولا بہت آسان ہے ، ابھی ٹکٹ لیتا ہوں ، پاکستان جاتا ہوں ، کسی عیسائی یا ہندو کو ملتا ہوں اور زور سے اسکے منہ پر تمانچہ دے مارتا ہوں ، پھر چلا کر کہتا ہوں الله اکبر ، دس بارہ بندے آ جائیں گے ، میں شور مچا دونگا الله کی قسم اسنے رسول الله کی شان میں گستاخی کی ، اپکا کیا خیال ہے ؟ ہر الله اکبر کے نعرے پر پچاس لوگ جمع ہو جائیں گے ، پولیس بھی مسلمان ہے ، لوگ بھی بیچارا عیسائی کہاں جاۓ گا ؟ پھر اگر میں یونین کونسل کا الیکشن لڑوں تو مجھے عاشقان رسول دھڑا دھڑ ووٹ ڈالیں گے آپ مانیں نہ مانیں ، یہی ہے پاکستان ، جب تک سوچ نہیں بدلے گی دس کپتان لے آؤ پاکستان نہیں بدلے گا !
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
یار پیارے بھائی قوم کی سوچ کیسے چینج ہوتی ہے ؟ خود بخود ؟ کیا کوئی ایسی قوم دیکھی ہے جو بغیر کسی لیڈر کے ٹھیک ہو گئی ہو ؟ قوموں میں ٹھراؤ بھی آہستہ آہستہ آتا ہے ، ایسا نہیں ہوتا کے ایک دم ہی قوم ٹھیک ہو جائے . ارتقائی عمل ہے یہ ، معاشرے میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ، تعلیم کی کمی اور بنیادی سہولتوں کی محرومی بھی بہت بارے وجہ ہے قوم کے گمراہ ہونے کی. تعلیم کا مسلہ اور بیروزگاری کا مسلہ حل ہو گیا تو معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی آ جائے گی .
 

blatant

Senator (1k+ posts)
bull's eye.

Couldn't agree more.

we have lost the art of introspection.

we have mastered the art of externalizing problems. point fingers and everything is fine, and we will end up in heavens anyway.

Most people reading this will agree with content of this thread. What they won't agree with is that it addresses them as well.
 

ranaji

President (40k+ posts)
یار پیارے بھائی قوم کی سوچ کیسے چینج ہوتی ہے ؟ خود بخود ؟ کیا کوئی ایسی قوم دیکھی ہے جو بغیر کسی لیڈر کے ٹھیک ہو گئی ہو ؟ قوموں میں ٹھراؤ بھی آہستہ آہستہ آتا ہے ، ایسا نہیں ہوتا کے ایک دم ہی قوم ٹھیک ہو جائے . ارتقائی عمل ہے یہ ، معاشرے میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ، تعلیم کی کمی اور بنیادی سہولتوں کی محرومی بھی بہت بارے وجہ ہے قوم کے گمراہ ہونے کی. تعلیم کا مسلہ اور بیروزگاری کا مسلہ حل ہو گیا تو معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی آ جائے گی .
jahan diesel mullah jaisay corrupt munafiq ,black mailer islam frosh leader harr hakoomat ka hissa hon wahan haalaat kaisay theek ho sakta hain ,,,,,,,,sirff inqlab e france saay