
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
ملک بھر میں موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی گیس کے بحران نے زور پکڑ لیا، گھروں میں خواتین کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا، ایسے میں پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبرسامنے آگئی، ملک بھر میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق جندران ایکس۔ ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی،کنواں 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا، او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی مزید تلاش کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں،جندران ویسٹ ایکس۔ ون کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی،جبکہ او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس ۔ ون بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے، جو ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں بھی اضافے کا باعث بنے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے گیس سے متعلق سوالات پر جیونیوز کے پروگرام میں جوابات دینے سے گریز کیا، پروگروام میں سوال کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے سردیوں کے موسم کے لیے ایل این جی کا بندوبست کیا یا نہیں؟ کیا اس سال سردیوں میں بھی پاکستان میں ایل این جی کا بحران آئے گا؟ جس پر حماد اظہر میں بعد میں بات کرنے کا کہہ ڈالا، اس سے قبل لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکارہے ، دسمبر میں ملک کی تاریخ کا بدترین گیس بحران آ رہا ہے ،فیصلہ کن تحریک چلا کر حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Nm5tFN3/bukhar.jpg