پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، جو کہ بٹ کوائن ویگاس 2025 کی تقریب کے دوران کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1927995758617264167
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال بن ثاقب نے اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم رکھنے اور کرپٹو اپنانے کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شریک تھے۔
بلال بن ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ قومی والٹ ان ڈیجیٹل اثاثوں کو محفوظ رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں موجود ہیں۔
حکومت پاکستان نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کی ہے۔ یہ اقدام خود مختار مائنرز، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کرنا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک فری لانس معیشتوں میں شامل کرتے ہیں۔
Last edited by a moderator: