پاکستان نے منفی ہتھکنڈوں سے ٹیسٹ میچ ڈرا کیا؟صحافی کا بابر الیون پر الزام

5shoiabjattmani.jpg

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ، شعیب جٹ کی جانب سے میچ کو متنازع بنانے کی کوشش، پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کو ڈرا کرنے کیلئے نام لینے بنا منفی ہتھکنڈنے اپنانے کا الزام عائد کر دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی شعیب جٹ نے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی سے پوچھا کہ کیا آئی سی سی کو منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے میچ ڈرا کرنے والی ٹیموں سے متعلق کوئی قوائد بنانے کی ضرورت ہے؟ کیونکہ ٹیمز وقت کو ضائع کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈنے اپناتی ہیں۔ اگر آپ کے مخالف منفی ہتھکنڈے اپناتے تو میچ کا نتیجہ نکل سکتا تھا۔

جواب میں مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ بہت مشکل ، روشنی کا مسئلہ تھا ہم نے جلدی بھی کی مگر ایسے ہتھکنڈے ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1611403748504485888
بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف مسلسل مہم چلانے والے شعیب جٹ نے سرفراز احمد سے بھی پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ کپتان بننا چاہتے ہیں؟ کپتانی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور جب تک وہ کپتان ہیں ہم سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کھیلنے کا تعلق فارم اور فٹنس سے ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس یہ دونوں چیزیں ہیں تو آپ 40 سال کی عمر تک بھی کھیل سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1611368785424044032
شعیب جٹ اس سے پہلے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ سے بھی الجھ چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1611633667348090880
ایک صحافی نے بابراعظم سے سوال کیا کہ کیا انہیں اپنی کپتانی جاتی نظر آ رہی ہے کیونکہ لگتا ہے کہ اب ان کی ٹیم پر وہ گرفت نہیں رہی اور وہ دوستیاں نبھا رہے ہیں۔ جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کس کی کپتانی کہاں جارہی ہے وہ اس سے لاعلم ہیں میرا کام ہے پرفارم کرنا اور ٹیم سے پرفارمنس لینا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611376715015794689
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا، ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 304 رنزبنائے، پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم آج کی اننگز کے 3 اوورز قبل ہی امپائر نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کر دیا۔
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
People who know cricket they understand all this fixing and trying to draw the match.
Brave and smart journalist hats off to him
 

Back
Top