
پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس میں اسرائیلی بیان پرردعمل دیدیا
پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس میں اسرائیل کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی بیان کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان کے چوتھے عالمی جائزہ پر اسرائیلی بیان پر پاکستان کا ردعمل پیش کیا اور کہا کہ اسرائیلی بیان سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے، پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی مشوروں کے بغیر بھی بہت کچھ کرسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا یہ بیان اجلاس میں شریک ریاستوں کی بڑی اکثریت اور مثبت لہجوں سے متصادم ہے، فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی عالمی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔
خیال رہے کہ جنیوا میں ہونے والےاقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے پاکستان پر تنقید کی تھی۔
خیال رہے کہ