
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر ثناء بچہ کا خوشی بھرا ٹویٹ۔۔ حناپرویز بٹ اور غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والا ون ڈے میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک میچ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ابھی اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔
فوادچوہدری کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے پر ثناء بچہ نے خوشی میں ٹویٹ کردیا اور وزیراعظم عمران خان پر طنز کردیا۔غریدہ فاروقی اور حناپرویز بٹ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہیں۔ ثناء بچہ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے گانے "جب آئے گا عمران" کو بطور پیروڈی استعمال کرکے طنز کرتی رہیں۔
ثناء بچہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب آئے گا کپتان ۔۔۔۔ ویران ہو جائیں گے پنڈی کے میدان۔ بنے گا نیا پاکستان

صرف ثناء بچہ ہی نہیں حنا پرویز بٹ بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئیں اور لکھا کہ جھوٹے عمران خان کی حیثیت یہ ہے کہ کال کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان کی بات کا یقین نہیں کیا اور اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا۔۔ آج اگر وزیراعظم نواز شریف ہوتے تو حالات یکسر مختلف ہوتے۔ پاکستان میں کرکٹ کی تباہی بھی ایک کرکٹر کے ہاتھوں ہو رہی ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1438806153098670113
غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خطرے کی بِنا پر نیوزی لینڈ نے کرکٹ دورہ کینسل کر دیا۔ کالعدم TTP نے صدر/وزیرِخارجہ کی معافی کی پیشکش کِس انداز سے ٹھکرا دی ہے؛پڑھ لیں۔ ریاستِ پاکستان کو “دشمن” کہلاتے ہوئے اِسکےلیے معافی کا اعلان کیا ہے؛ آئین کی توہین اور اسلحے کا استعمال جاری رکھنے کی دھمکی۔۔ یہ لیجیے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1438810720548835331
سوشل میڈیا صارفین اور شائقین جو نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، ثناء بچہ کا ٹویٹ دیکھ کر غصے میں آگئے اور کہا کہ یہ صحافت نہیں غلاظت ہے، جب پاکستان پر مشکل وقت آئے تو پاکستان کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے ناں کہ مسخراپن کرنا چاہئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس وقت نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کو الزام دے رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ عمران خان سے جتنا بھی اختلاف ہو لیکن آپکو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/yNWIZan.jpg