
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت "نورین رورہی ہے" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، اس کے پیچھے کی اصل کہانی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں حسن ایوب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نورین فاروق خان رورہی ہے کہ میں1999 سے پی ٹی آئی کا حصہ ہوں جو شخص 2020 میں پارٹی میں شامل ہورہا ہے اسے پارٹی کا چیئرمین بنانے کا عمران خان کا فیصلہ غلط تھا۔
میزبان خاور گھمن نے سوال کیا کہ اب نورین کیا چاہتی ہیں؟ حسن ایوب خان نے کہا نورین پارٹی میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہیں، وہ ہمیشہ سے انٹرپارٹی انتخابات کی حامی رہی ہیں، نورین نے بلے کا نشان نہیں مانگا، نورین تو آج بھی پی ٹی آئی اور عمران خان کیلئے روتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739663591908024380
حسن ایوب خان کی اس گفتگو کے بعد ٹویٹر پر نورین رورہی ہے کا ہیش ٹیگ سامنے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشہوانی نے مسلم لیگ ق کی قیادت کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نورین تو ق لیگ میں شامل ہوگئی تھی، انہیں تو نورین بھی کام کی نہیں ملی۔
https://twitter.com/x/status/1739665865425948897
https://twitter.com/x/status/1739690245816242348
https://twitter.com/x/status/1739701802533363747
نوشین پیروانی نے کہا کہ نورین کا مذاق نا اڑیا جائے بلکہ اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے کیونکہ نورین تو رورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739671849779245075
صحافی خرم اقبال نے کہا کہ نورین رورہی ہے، راوی بہہ رہا ہے، چین بے چین ہے، کیونکہ یہ سب بلے کی کارستانی ہے، بلے کی خیر ہو۔
https://twitter.com/x/status/1739668225615642657
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر علی نے کہا کہ جو نورین حسن ایوب کے بقول رورہی ہے اور اسے پی ٹی آئی اتنی ہی عزیز تھی تو یہ ق لیگ میں کیا کررہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1739669311520682217
نیک روح نے لکھا کہ نورین رورہی ہے، کچھ تو شرم کرلو۔
https://twitter.com/x/status/1739663406154813646
احمد وڑائچ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ نورین کی محبت میں ہم کرشمہ سازوں نے وہ فیصلے بھی سنائے ہیں جو مناسب نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1739667148790976867
فیصل بھٹی نے مسلم لیگ ق کی خواتین کی ایک تصویر شیئر کی جس میں نورین فاروق خان کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739673042991870245
عمران عارف نے خاور گھمن کا پروگرام میں حسن ایوب خان سے پوچھے گئے سوال کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مان لیا کہ نورین رورہی ہے مگرسوال یہ ہے کہ وہ بلا کیوں مانگ رہی تھی؟
https://twitter.com/x/status/1739667696026095891
خیال رہے کہ نورین فاروق خان نےپی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، جس پر بیرسٹر علی ظفر نے چیلنج کرنے والوں کا پی ٹی آئی کا حصہ نا ہونے کا دعویٰ کیا، پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ نورین فاروق خان پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئی تھیں جس کی ویڈیو و تصاویری ثبوت بھی موجود ہیں۔
تاہم نورین فاروق خان نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ وہ 1999 سے 2024 تک پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1739628303319965870
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11noororejakjshhs.png
Last edited by a moderator: