پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ ہے:یو این ہائی کمشنر،انسانی حقوق

un-pakistan-law.jpg


کیا پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے؟

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا، انہون نے کہا پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

جینیوا میں پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا
پاکستان میں تشدد کے واقعات میں اضافے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستانی حکومت کا شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال کرنے کا ارادہ تشویش ناک ہے ، یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وولکر ترک نے مزید کہا سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو مکمل لا قانونیت میں دھکیل دیا گیا، محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل، قانون کی حکمرانی کےاحترام کے ساتھ ہموار ہوگا۔

انہوں نے کہا تشدد میں اضافے اور مسائل والے قوانین کے تحت بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے پریشان ہوں، پاکستان عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے استعمال کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ 9 مئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی فوری، غیر جانبدارانہ، شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں، انہوں نے پاکستان پر زور دیا وہ تمام شہریوں پر جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کا اطلاق کرے۔
 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)
they have their own definitions of humanitarian violations. They are blind to violations in Palestines, Iraq, Syria, Burma, Afghanistan (under their rule) and only see violations where they want to see it.

These violations in Pakistan is in their favor since they want to keep Pakistan as a deep state. They don't seem to like IK. Therefore don't expect anything from them and only expect such homeopathic statements.
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
خطرہ! کیسا خطرہ یہاں حکمرانی ہی قانون نافظ کرنے والوں کی ہے۔ سیاستدان تو صرف نام کے ہیں۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak fouj turned Pakistan in occupied Kashmir and put us on backfoot at Int forums. Now Indians say first free Pakistan then talk about Kashmir or Palestine. Yeh kanjar yazeedi fouj iss mulk ko tabah kar de gi.