پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں نےصرف 6ماہ میں کروڑوں ڈالرزکامنافع کما لیا

dollar-pakistan-invst.jpg


پاکستان میں آکر سرمایہ کاری کی اور کروڑوں کامنافع کمایا، غیرملکی سرمایہ کاروں نے چھ میں کروڑوں روپے منافع کمالیا ہے،غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران منافع کی مد میں مجموعی طور پر89 کروڑ بارہ لاکھ ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں79 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں9 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز منافق کی مد میں اپنے ممالک بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال2020-21 کی اسی مدت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے89 کروڑ 23 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں اپنے ممالک بھیجے،پہلے پہلے چھ ماہ میں منافع کی مد میں 84 کروڑ ایک لاکھ ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں پانچ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کی رقوم کی اپنے اپنے ممالک منتقل کئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں گیارہ کروڑباون لاکھ ڈالر کی رقوم اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیے گئے، جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا منافع بھی شامل ہے،غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں رقوم کی منتقلی میں برطانیہ اور امریکا سرفہرست رہے،برطانوی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 170.3 ملین ڈالر جبکہ امریکی سرمایہ کاروں نے 146.7 ملین ڈالر بھیجے ہیں۔