
افغانستان نے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایات پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے، پاکستان کو افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور برداشت سے کام لینا چاہیے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین جب تک اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نہیں نکلتے انہیں برداشت کیا جائے، پاکستان کے اندرونی سیکیورٹی مسائل سے افغان مہاجرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان افغان طالبان نے افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کے پاکستانی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکام پر فیصلے پر نظر ثانی پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، اس کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سیکیورٹی اداروں کے ذریعے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3agjaradmulkbabdar.png