
کورونا وبا سے نظام عالم مفلوج ہونے کے بعد اب نظام زندگی بہتری کی جانب جا رہا ہے اور جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی اس وبا سے جان چھوڑ جائے گی، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوویڈ-19 سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے باعث کسی بھی متاثرہ شخص کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دو سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک دن میں وائرس سے کسی پاکستانی کی جان نہیں گئی۔
https://twitter.com/x/status/1506465825297149955
دوسری جانب تازہ ترین اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو ایک دن میں 34 ہزار 476 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ 28 فیصد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1506350448382705665
چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی، جب کہ 455 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی نے بھی اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مریض کی وائرس سے موت نہیں ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/corona-business-111.jpg