
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو 2 فروری تک واپس طلب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں معین علی، ایلیکس ہیلز، فضل فاروقی اور گُرباز کے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8ویں سیزن کے لیے 6 فرنچائزوں نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے جس میں 2،2 سپلیمنٹری کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ بدھ کے روز کانفرنس ہال میں کی گئی۔
لاہور قلندرز کیلئے پلاٹیم کیٹگری میں راشد خان کی جگہ سیم بلنگز کو جزوی طور پر شامل کیا گیا ہے، قومی ذمہ داریوں کے باعث راشد خان لاہور قلندرز کے ابتدا 2 سے 3 میچز میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز اور رحمن اللہ گربار کی جگہ گس ایٹکنسن اور ٹیمال ملز جبکہ پشاور زلمی کی طرف سے رائومن پاول کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ملتان سلطانز کی طرف سے ڈیوڈ ملر کی جگہ اظہار الحق نوید جزوی طور پر حصہ لیں گے۔
کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کی طرف سے سری لنکا کے کھلاڑی ہسارنگا ڈی سلوا کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کسی کو نہیں لیا گیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں اوڈین سمتھ اور جیسن روئے کی جگہ ول جیکس اور ڈیوائن پریٹوریئس کو لیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے جزوی عدم دستیابی پر اکیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کا متبادل منتخب نہیں کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی جگہ شان ڈیڈزویل جبکہ کوئٹہ نے نوین الحق کی کی جگہ نوان تھسارا کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جبکہ دیگر دیگر ری پلیسمنٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قلندرز نے جارڈن کاکس کی جگہ کوسال مینڈس، ملتان سلطانز کی طرف سے عادل رشید کی جگہ وائن پارنیل اور کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی جگہ فیصل اکرم کو سکواڈ میں کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کھ کھلاڑی پی ایس ایل کو 8 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ ایلیکس ہیلز پی ایس ایل 26 فروری سے جوائن کریں گے اور انگلینڈ کے دیگر کھلاڑی بنگلا دیش سے کھیلی جانے والی سیریز کی وجہ سے 26 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہونگے۔
ونندوہسارنگا 3 مارچ تک پی ایس ایل میں شریک ہونگے، ٹم ڈیوڈ 3 مارچ کو ملتان سلطانز میں شرکت کرینگے، جارڈن کاکس 21 فروری کے بعد لاہور قلندر میں شریک ہونگے جبکہ پشاور زلمی نے خرم شہزاد، حارث سہیل، لاہور قلندر نے احسن بھٹی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر اور ٹوم کرن، کراچی کنگز نے موسیٰ خان اور بین کٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قیس احمد اور سعود شکیل جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے کیرون پولارڈ اور عماد بٹ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو 2 فروری تک واپس طلب کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کے قیام بڑھانے سے پی ایس ایل فرنچائز کو اعتراض نہیں تو فرنچائزز کو پی سی بی کو ایم میل بھیجی جائے گی۔ پاکستان سپرلیگ 8 1 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17pslmutbdaol.jpg