اسٹاک مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے، زبردست تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے ، تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہیں سکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران11سو 11 پوانٹس سے زائد کے زبردست اضافے نے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1ہزار 111اعشاریہ 90 پوائنٹس کا اضافہ ہے ، آج کے کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی 11 حدیں بحال ہوئیں۔

آج کاروبار کے دوران مارکیٹ میں ڈیڑھ ارب سے زائد سے زائد شیئرز کے سودے ہوئےجس سے سرمایہ کاروں کو 150 ارب سے زائد کا فائدہ پہنچا ، کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس44ہزار333 اعشاریہ68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب حکومت کی ڈالر کی قیمت میں اضافے کو روکنے کیلئے کیے گئےا قدامات بھی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکے، ایک دو روز کی معمولی کمی کے بعد ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان شروع کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1448585418111340544
آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا رکے دوران ڈالر کی قدر میں صفر اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد گزشتہ روز 171روپے 13 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171روپے20 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx11.jpg