
پاکستان دنیا بھر میں رہنے کے اعتبار سے سب سے سستا ملک قرار پایا ہے جبکہ سب سے مہنگے ممالک میں سوئٹزرلینڈ کا فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
وئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سستا ملک پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔
پہلے دس سستے ممالک میں پاکستان پہلے ،مصر دوسرے، انڈیا تیسرے، کولمبیا چوتھے، لیبیا پانچویں، نیپال چھٹے، ساتویں نمبر پر سری لنکا، آٹھویں نمبر پر یوکرین، نویں پر کرغستان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1684269089789976576
دنیا کے مہنگے ممالک میں یورپی ملک سوئٹزرلینڈ سمیت اسرائیل، ناروے، سنگاپور، ڈنمارک کا نام فہرست میں شامل ہے۔
جبکہ امریکہ، جنوبی کوریا، فرانس اور اور پر نیدرلینڈز بھی مہنگے ترین ممالک میں شامل ہیں۔
یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں مہنگائی کی شرح 48فیصد سے بڑھ گئی ہے اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29 سے 30 فیصد ہے اور عوام مہنگائی کا رونا رورہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت بجلی ، چینی ، آٹا اور دیگر ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر ہیں۔
مہنگے ترین ممالک میں ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں جنہیں ویلفئیر سٹیٹ کہا جاتا ہے جبکہ سستے ترین ممالک میں زیادہ تر وہ ممالک شامل ہیں جو اس وقت آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/paaakaah.jpg