پاکستان جوہری ہتھیار کی حفاظت،عسکریت پسندوں کوشکست دےسکتا ہے:امریکی رپورٹ

wG8Pns1.jpg


امریکا کا انسداد دہشتگردی پر پاکستانی صلاحیتوں کا اعتراف

پاکستان عسکریت پسندوں کو پسپا کرنے اور جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کرلیا،تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس صلاحیت کے کہ اقتدار سنبھال سکے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کرسکے،اتنا ہی نہیں پاکستان کسی بھی عسکریت پسند کو پسپا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بروکنگز کی رپورٹ "پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا اذیت ناک مسئلہ" میں واضح کیا گیا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو حوصلہ دیا، جس سے ملک میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں جہادی اسلام آباد میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں،لیکن پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج یقینی طور پر جواب دے گی اور وقت آنے پر کامیابی بھی حاصل کرے گی،ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ایک حکومت اور انتہا پسند گروہوں کے درمیان مقامی جنگ کا نیا دور بھی شروع ہوسکتا ہے،بروکنگز کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ ان حالات سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سے پاکستان میں دہشت گرد حکومت کے امکان بڑھ گئے جسے کوئی بھی امریکی صدر نظر انداز نہیں کر سکتا،پاکستان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ پاکستان عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اس کے باجود امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فکرمند ہے،مئی 1998 سے جب پاکستان نے پہلی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا تجربہ شروع کیا اس کے بعد سے امریکی صدور اس خوف سے پریشان رہے کہ پاکستان کے جوہری ذخیرے غلط ہاتھوں میں نہ چلے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ملک میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کو بہت قریب سے جانتے ہیں،پاکستانی عہدیدار اپنے امریکی ہم منصبوں کو بتاتے ہیں کہ ’چاہے وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہو، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، تحریک لبیک تما گروہوں مسلسل نگرانی میں ہیں۔

رپورٹ میں باور کرایا گیا کہ پاکستان متعدد بار جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور خطے میں ایٹمی تنازع کے خطرات سے آگاہ کرتا رہاہے،امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کئے بغیر واضح کہا گیا کہ پاکستان کے تنازع کا اثر بھارت پر بھی پڑتا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan is fully capable of keeping itself secured, West should focus on Uranium theft cases in India if only they care.