
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے منحرف رہنما عثمان ڈار کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سکرپٹڈ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما عثمان ڈار نے دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں میزبان کامران شاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کی ہے اور ان واقعات کی ذمہ داری چیئرمین عمران خان پر ڈالی ہے۔
پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماؤں نے سابقہ ساتھی عثمان ڈار کے انکشافات او ر الزامات پرردعمل دیتے ہوئے اس انٹرویو کو سکرپٹڈ اور جبر کے تحت دیا گیا انٹرویو قرار دیدیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے اس پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جبری پریس کانفرنس کا فارمیٹ بدل دیا گیا ہے،اغواء یا گرفتار ہوا قیدی رہائی کے بعد کسی اینکر کے ساتھ گھر پر بیٹھے گا، سکرپٹ وہی پرانا ہے، ہم نہیں جانتے کہ عثمان ڈار کے ساتھ پچھلے دو ہفتوں میں کیا بیتی ہوگی،ان پر کس کس قسم کے حربوں کا استعمال کیا گیا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1709599085764681749
حماد اظہر نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ کیا انسانیت ہے کہ دو ہفتوں سے تشدد ہراسانی اور اغوا کا شکار ایک شخص کا سکرپٹڈ انٹرویو ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے، کیا ہم عوام کو اتنا بہرہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس گھٹیا سازش کو نا دیکھ پائیں؟
https://twitter.com/x/status/1709591670486933644
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ خاندان کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کے، زور زبردستی، ظلم وتشدد یا کاروبار بند کرکے وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، عمران خان پاکستان ہیں اور پاکستان عمران خان ہیں، ایسے اقدامات سے پی ٹی آئی کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبو ط ہورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709595011031945627
رہنما پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس نے کہا کہ کون اس شخص کے اعترافی بیان پر یقین کرے گا جو لاپتہ یا اغوا ہے، عدالتیں ایسے بیانات کو آسانی سے مسترد کردیتی ہیں، ایسے بیانات کی قسمت کا فیصلہ عام انتخابات میں عوام کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1709589524542554493
حافظ فرحت عباس نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اغوا کرکے، تشدد کا نشانہ بنا کے، وفاداریاں تبدیل کرکے عمران خان کے خلاف دلوائے گئے بیانات کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا، ہم عثمان ڈا ر اور ان کی فیملی کا کرب سمجھ سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1709595296328503322
صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ پریس کانفرنس سے شروع ہونے والا سلسلہ اب ٹی وی انٹرویو ز تک پہنچ گیا ہے، عثمان ڈار کا انٹرویو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، مزید رہنماؤں پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709598158899253329
احمد حسن بوبک نے کہا کہ کن پٹی پر خفیہ بندوق اور ماؤں بہنوں کی عزتیں داؤ پر لگی ہوں تو اکثر زبان دشمن کے ماتحت ہوجاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709593357880614956